عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا ہے۔ عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی الیکشن کمیشن کی جانب سے شروع کردی گئی ہے۔ پارٹی چیئرمین شپ سےہٹانےکاکیس 13 دسمبر کو سماعت کے لئے مقرر کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اس بڑے فیصلے سے قبل پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے اچانک الیکشن کمیشن کا دورہ کیا تھا۔اس موقع پر انہوں نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی تھی اور وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر گفتگو کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں