شاہنواز نے سارہ انعام کے قتل کا اعتراف کرلیا

ذرائع کے مطابق سارہ انعام قتل کیس میں اسلام آباد پولیس نے چالان سیشن کورٹ میں جمع کروا دیا۔ کیس کے مرکزی شاہنواز نے سارہ انعام کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ مرکزی ملزم نے بتایا کہ سارہ نے رقم نا بھیجی جس پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد سارہ کو طلاق دے دی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ طلاق کے بعد 22 ستمبر کو سارہ انعام ابو ظہبی سے ملزم شاہ نواز کے فارم ہاؤس میں آئی، ملزم کا کہنا ہے کہ رات کو سارا انعام نے تکرار شروع کردی اور رقم کا حساب مانگنے لگی جس پر پہلے سارہ انعام کو شو پیس مارا۔ ملزم شاہ نواز نے بتایا کہ زخمی ہونے کے بعد سارہ انعام نے شور کرنا شروع کیا تو ڈمبل اٹھا کر اس کے سر پر متعدد وار کر کے قتل کردیا۔ مرکزی ملزم شاہ نواز نے پولیس کو بتایا کہ بیوی کی لاش باتھ روم کے ٹب میں چھپا دی۔پولیس نے ملزم کی نشاندہی پرلاش اورجس ڈمبل سے سارہ انعام کو قتل کیا گیا برآمد کیا، ملزم کی شرٹ ، ہاتھوں اور ڈمبل پر خون اور بال لگے تھے۔ ملزم اور مقتولہ کا موبائل فون لیپ ٹاپ فرانزک کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بھیجا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں