افغانستان میں پاکستانی ناظم الامور وطن واپس پہنچ گئے

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کے بعد پاکستان ناظم الامور عبید نظامی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ عبید نظامی مشاورت اور دیگر کاموں کیلئے پاکستان آئے ہیں،وہ چند روز بعد کابل واپس چلے جائیں گے۔ یاد رہے گزشتہ ہفتے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ ہوا تھا جس میں عبید نظامی بال بال بچ گئے تھے جبکہ سپاہی اسرار کو 3 گولیاں لگی تھیں۔ داعش نے گزشتہ روز پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی۔ داعش کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز اسلامک اسٹیٹ خراسان گروپ نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر دہشتگرد حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں