دفاعی درآمدات کی ایل سی کے لیے وزارت خزانہ کی اجازت لازمی قرار

ملک کے مخدوش معاشی حالات دفاعی ضروریات پر اثر انداز ہونے لگے ہیں اور اب دفاعی درآمدات کی ایل سی کے لیے وزارت خزانہ کی اجازت لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

اس  کے بعد اب دفاعی سامان بھی وزارت کی اجازت کے بغیر نہیں آسکے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے ڈالر کی قلت پر قابو پانے کے لیے درآمدات کی بھرپور حوصلہ شکنی کر رکھی ہے۔ اسی وجہ سے امپورٹرز اور کمپنیز کی ہزاروں ایل سیز التوا کا شکار ہیں اور ایل سیز بروقت نہ کھولنے کی وجہ سے صنعتی شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں