امریکا اور اقوام متحدہ کا کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے پر مؤقف آگیا

ذرائع کے مطابق کابل میں پاکستانی ہیڈآف مشن پرحملے کی اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے سخت مذمت کرتے ہوئے زخمی سیکیورٹی گارڈ کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یو این کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کونسل ممبر ممالک ملزمان،ادارے،فنانسرز کےخلاف کارروائی کریں، ویانا کنونشن کے تحت سفارت خانوں کو سیکیورٹی مہیا کرنا اس ملک کی ذمہ داری ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ بین الاقوامی قوانین اوریواین قرارداد کےمطابق متعلقہ اداروں سے تعاون کریں۔ دوسری جانب امریکا نے بھی کابل میں پاکستانی ہیڈآف مشن پرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں