خواجہ سراؤں کو بھی بینظیر انکم سپورٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ

ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شاریہ مری نے کہا کہ حکومت نے خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی دیکھ بھال حکومت کا فرض ہے، پروگرام سے مستفید ہونے کے لیے خواجہ سرا سب سے پہلے نادرا سے شناختی کارڈ لیں۔ انہوں نے بتایا کہ خواجہ سرا شناختی کارڈ اپڈیٹ کروا کر تحصیل دفاتر میں رجسٹریشن کرائیں، کامیاب اندراج پر درخواست گزار خواجہ سرا کو سہ ماہی 7 ہزار روپے ملیں گے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں