عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق بڑا اعلان کردیا

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے پارلیمانی ارکان سے ویڈیو لنک پر خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے الیکشن کی تاریخ دی تو بات چیت کریں گے ورنہ اسی ماہ اسمبلیاں تحلیل کردیں گے،پرویز الہیٰ نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار مجھے دے دیا ہے اور ہم اسی ماہ اسمبلیاں تحلیل کرکے الیکشن کی تیاری کریں گے۔اب الیکشن ملک کی ضرورت ہے۔عمران خان نے اعظم سواتی سے متعلق کہا کہ اعظم سواتی کے لیے سب نے احتجاج کرنا ہے، ایک ٹوئٹ میں کی گئی تنقید پر اعظم سواتی پر تشدد کیا گیا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں