کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر قرار

برطانیہ کے اشاعتی ادارے دی اکنامسٹ گروپ نے دنیا کے مہنگے اورسستے شہروں کی فہرست جاری کردی۔ جس میں ممالک کے شہروں کی درجہ بندی کی گئی ہے، سروے میں رہائش، خوراک، تعلیم ، صحت اور دیگر عوامل کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران دنیا کے بڑے شہروں میں افراط زر کی شرح اوسطاً 8.1 فیصد بڑھی ہے جو کہ گزشتہ 20 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔

رپورٹ میں زندگی گزارنے کے لیے بنیادی اخراجات کے اعتبار سے کراچی دنیا کا چھٹا سستا شہر ہے۔

سب سے سستا شہر شام کا دارالحکومت دمشق ، لیبیا کے شہر طرابلس کو دوسرا اور ایرانی دارالحکومت تہران کو تیسرا ، تیونس چوتھا ، ازبکستان کا دارلحکومت تاشقند پانچواں سب سے سستا شہر قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے دس سستے ترین شہروں کی فہرست میں ایشیا کا راج ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی صنعتی، تجارتی، تعلیمی، مواصلاتی و اقتصادی مرکز ہے، جس کی وجہ سے اسے منی پاکستان کا درجہ حاصل ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں