پاکستان نے سکوک بانڈ کی ادائیگی کر دی

پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ وقت سے پہلے ادا کردیئے، حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

اسٹیٹ بینک کو48 گھنٹے پہلے ادائیگی کا گرین سگنل دینا تھا، پاکستان نے72گھنٹے قبل از وقت ادائیگی کردی ہے، پاکستان نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ بانڈ کی ادائیگی بروقت کریں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق سکوک بانڈ جمعہ کی نیویارک مارکیٹ کھلتے ہی ادا کردیا، پاکستان نے کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا نہ آئندہ کرے گا، سکوک بانڈ کی قبل از وقت ادائیگی سے عالمی مارکیٹ میں پاکستان کا اعتماد بڑھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سکوک بانڈ کی ادائیگی سے زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک ارب ڈالر کی کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر 6.9ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں