کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر حملہ

ذرائع کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر حملے پر پاکستان نے افغان ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج کیا۔ ترجمان کے مطابق ہیڈ آف مشن حملے میں محفوظ رہے جبکہ سپاہی اسرار زخمی ہوگیا،زخمی سپاہی کو کابل سے پشاور پہنچا دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سفارتی مشنز اور عملے کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے،ہیڈ آف مشن پر حملہ انتہائی سنگین سکیورٹی کوتاہی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان ناظم الامور سے مطالبہ کیا گیا کہ حملے کے مرتکب افراد کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، سفارتخانے کے احاطے کی سکیورٹی خلاف ورزی کی تحقیقات کی جائیں، سفارتی احاطے، عملے کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں۔ افغان ناظم الامور کا کہنا تھاکہ حملہ انتہائی افسوسناک ہے، یہ حملہ پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمنوں نے کیا، حملے کی افغان قیادت نے اعلیٰ سطح پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں