جاپان نے اسپین کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

گزشتہ روز گروپ ای کے پہلے میچ میں اسپین کو جاپان سے 1-2 سے شکست،تاہم شکست کے باوجود اسپین نے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے جاپان کے ساتھ پری کوارٹر میں جگہ بنا لی۔ گروپ ای کے دوسرے میچ میں سابق ورلڈ چیمپئن جرمنی کی کوسٹاریکا کو 2-4 سے شکست بھی اسے ٹورنامنٹ میں آگے لے کر نہ جاسکی اور گروپ میں چار پوائنٹ کے باوجود گول اوسط کی بنیاد پر تیسری پوزیشن کے ساتھ ورلڈ کپ میں اس کا سفر تمام ہوگیا۔ کوسٹاریکا بھی خالی ہاتھ وطن واپس لوٹے گی۔ اس سے قبل دنیا کی دوسری نمبر کی ٹیم بیلجیئم ایونٹ کے پہلے ہی راونڈ سے باہر ہوچکی ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں