حکومت نے بجلی چوروں کیخلاف اسپیشلائزڈ فورس بنانے کا فیصلہ کر لیا

وفاقی کابینہ سےاسپیشلائزڈفورس کے قیام کی منظوری لی جائے گی، اسپیشلائزڈ فورس بجلی چوری کی روک تھام کےساتھ ریکوری بھی یقینی بنائے گی۔اسپیشلائزڈفورس گلی محلوں میں کنڈا کلچر کا خاتمہ کرےگی، یہ فورس بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کی اہل ہوگی۔اسپیشل فورس انڈسٹریل یونٹس میں بھی بجلی چوری کیخلاف کارروائی کرے گی، اسپیشلائزڈ فورس کواس حوالے سے خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس فورس کا قیام وفاقی کابینہ سے باضابطہ منظوری کے بعد عمل میں لایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں