پاکستان کو سعودی عرب کے جانب سے بڑا ریلیف

ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک میں موجود3 بلین ڈالرکی مدت میں توسیع کردی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعلامیے میں کہا ہے کہ سعودی عرب نےمعاشی استحکام کیلئے ایس ایف ڈی کے ذریعے رقم دی ہے،حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا کہ اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔مرکزی بینک نے بتایا کہ ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سعودی عرب کی پاکستان کیلئےمدد کا تسلسل ہے، ڈپازٹ کا مقصد بینک میں غیر ملکی کرنسی ذخائر کو بڑھانا ہوتا ہے۔ ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سےپاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنے میں مدد ملے گی، سعودی عرب نے 3ارب ڈالرنومبر2021 کے معاہدے کے تحت ڈپازٹ کئے تھے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں