کراچی میں ماں اور 3 بچیوں کے قتل کا مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شمسی سوسائٹی میں ماں اور3 بچیوں کے قتل کا مقدمہ تھانہ الفلاح میں سرکارکی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقتولہ کے شوہر کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے اور قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔اس سے قبل ملزم فواد نے پولیس کے روبرو ڈپریشن کا شکار ہوکر انتہائی قدم اٹھانے کا اعتراف کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ کاروبارمیں خسارہ ہورہا تھا اور بیوی ماں سے علیحدہ ہوجانے پر زور دے رہی تھی۔قتل سے متعلق پولیس افسران کے سوالات پر ملزم نے چپ سادھ لی، پولیس نے بتایا کہ آج بھی ملزم نے ٹائپ کرکے بیان دیاتاحال ملزم بولنے سے قاصر ہے۔ پولیس نے مقدمے کے اندراج کے لئے مقتولہ کے لواحقین سے رابطہ کیا ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ الفلاح لواحقین سے ملاقات کیلئے ان کے گھر گئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کے بھائی کا بیان قلمبند کرکے مقدمہ درج کیا جائے گا، جناح اسپتال میں زیر علاج ملزم فواد کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں