تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے اہم خبر

تفصیلات کے مطابق اسموگ کا تدارک کے لیے اسکولوں کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا، عدالت نے نجی اور سرکاری سکولوں میں ہفتہ میں تین دن چھٹیوں کی ہدایت کردی۔ عدالت نےآلودگی پھیلانے والی صنعتوں کو گرانے کے لیے قانون سازی کا حکم دیا ہے، آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو قبضہ میں لینے کی قانون سازی کی جائے۔ لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ اسموگ کی صورتحال بڑی خطرناک ہوچکی ہے، پنجاب حکومت اسموگ کے خاتمے میں ناکام ہوچکی ہے، وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی کو مدد کےلئے رابطہ کیاجائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اب سڑکوں پر نظر نہ آئیں، ایسی گاڑیوں کو بھی ایک نوٹس کےبعد قبضے میں لے کر نیلام کرنے کا رولز بنایا جائے۔

 

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں