سابق آرمی چیف کے گوشوارے لیک کرنے کا واقعہ

ذرائع کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے گوشوارے لیک کرنے پر گریڈ 18 کے 2 افسران عاطف وڑائچ اور ظہوراحمد کو 120 دن کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ دونوں افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سابق آرمی چیف کے خاندان کے ٹیکس گوشواروں کے لیکجز کی انکوائری کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا۔ انکوائری میں انکم ٹیکس کے مزید 3 افسران کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چیف کمشنر، کمشنر اور ایڈیشنل کمشنر سے بھی مزید پوچھ گچھ ہوگی، ان افسران کو بھی عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں