سرکاری گوداموں سے گندم غائب ہوگئی

ذرائع کے مطابق سندھ کے آٹھ سرکاری گوداموں سے گندم غائب ہوگئی۔ سیکرٹری خوراک کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نوشہرو فیروز نے کارروائی کیلئے خط لکھ دیا۔ خط متن کے مطابق نوشہرو فیروز کے 8 گودام سے 13 ہزار میٹرک ٹن گندم غائب ہے، 100 کلو کی ایک لاکھ سے زائد بوریاں غائب ہوئی ہیں۔ غائب ہونے والی گندم کی قیمت 7 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گندم غائب ہونے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں