عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جمعرات کو مقرر کردی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 2 دسمبر (کل) کو سماعت کرے گا جو کہ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل ہوگا۔ پانچ رکنی بینچ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی شامل ہوں گے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں