پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوگیا

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوگیا ہے جہاں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کیحلاگ بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز آج سے شروع ہورہی ہے جہاں انگلش کپتان بین اسٹوکس نے پاکستانی اسکپر بابر اعظم کو بولنگ کی دعوت دی۔

اس موقع پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹف سائیڈ ہے، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے ، میچ کے لیے ایکسائیٹڈ ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے آج  4 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے جن میں سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔ جبکہ مہمان ٹیم کے ول جیکس اور لیام لونگ اسٹون ٹیسٹ ڈییبو کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں