فارما سیوٹیکل کمپنیوں کا ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبے پر کمیٹی بنادی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سےکمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے جبکہ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل، ایاز صادق اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ کمیٹی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرےگی، کمیٹی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کا بھی ازسرنو جائزہ لے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ فارماسوٹیکل انڈسٹری تمام ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کررہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں