پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل میں کرانے کا فیصلہ

 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ دی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ یکم جنوری 2022کو پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی معیاد ختم ہوچکی،الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے 2 دفعہ حلقہ بندیوں کا کام کرنا پڑا۔ دفعہ بلدیاتی قوانین کو تبدیل کر دیا گیا ہے،صوبائی حکومت نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ16 نومبر2022کو نوٹیفائی کیا۔ پنجاب حکومت بروقت الیکشن کرانے کیلئےالیکشن کمیشن کی معاونت کیلئےپابند ہے، صوبائی حکومت کو الیکشن کےانعقاد میں معاونت کاپابند کیا جائے۔ چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ قوانین میں تبدیلی اور دیگر تاخیری حربوں کی وجہ سے انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات اپریل 2023 کے آخری ہفتے میں کرائے جائیں گے۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں