اعظم نذیر تارڑ کو ایک مرتبہ پھر وزارت قانون و انصاف کا قلمدان سونپ دیا گیا

تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو ایک مرتبہ پھر وزارت قانون و انصاف کا قلمدان سونپ دیا گیا، اعظم نذیر تارڑ کی تقرری کا نوٹیفیکیشن کابینہ ڈویژن نے جاری کردیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اعظم تارڑ کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔ اعظم تارڑ نے ایک ماہ قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جبکہ ایاز صادق کو وزیراعظم کی جانب سے عارضی قانون و انصاف کا قلمدان سونپ دیا تھا۔ گزشتہ روز وزیراعظم کی اعظم تارڑ سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اعظم تارڑ کو استعفیٰ واپس لینے پر قائل کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں