دیپالپور میں 16 سالہ نابینا طالبہ سے زیادتی

تفصیلات کے مطابق اسپیشل ایجوکیشن سینٹر دیپالپور میں 8 ویں جماعت کی نابینا طالبہ سے مبینہ زیادتی میں ملوث تین ملازمین کو محکمہ اسپیشل ایجوکیشن نے معطل کر دیا۔ ملازمین کو پیڈا ایکٹ کے تحت 90 روز کے لیے معطل کیا گیا۔ ملازمین میں میوزک ٹیچر محمد کامران خان، چوکیدار صفدر اور اٹینڈنٹ اللہ دتا شامل ہیں۔ ڈی پی او فرقان بلال کی ہدایت پر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ان سے تفتیش کی جاری ہے۔ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ نابینا لڑکی کے والد نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں