انگلینڈ کی ٹیم اپنا باورچی لانے کے باوجود بدہضمی کا شکار

تفصیلات کے مطابق پاکستان 17 سال بعد مہمان آنے والی ٹیم اپنے ساتھ باورچی لے آئی مگر اس کے باوجود بھی بدہضمی کا شکار ہوگئے۔ پاکستان دورہ پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنے ساتھ باورچی لائی تھی، یہ پہلا موقع تھا کہ کوئی شیف برطانوی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل ہوا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس بھی متاثر ہوئے اس لیے وہ ٹرافی کی رونمائی کیلئے نہیں آئیں گے۔ کپتان بین اسٹوکس کی جگہ جو روٹ ٹرافی کی رونمائی کریں گے اور ساتھ ہی پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے صرف 5کھلاڑی پریکٹس کے لئے آئے ہیں۔ انگلینڈ ٹیم نے باورچی لانے کا فیصلہ گزشتہ دورہ پاکستان پر پیٹ خراب ہونے کے باعث کیا تھا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل یکم دسمبر سے 5 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جس کے بعد دونوں ٹیمیں ملتان جائیں گی جہاں دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں