پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والی سیکیورٹی گاڑی کے قریب دھماکا

کوئٹہ میں بلیلی کے علاقے میں دھماکے میں سیکیورٹی اہل کاروں سمیت بیس افراد زخمی ہو گئے ہیں، ایک اہل کار اور ایک شہری جاں بحق ہو گیا، دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی کئی گاڑیاں بھی زد میں آ گئی تھیں جس کے باعث کئی افراد زخمی ہوئے۔  پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوع کا معائنہ کیا، اور شواہد اکٹھے کیے، جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے دھماکے کے حوالے سے تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں، تاکہ دھماکے کی نوعیت کا پتا لگایا جا سکے۔

ڈی آئی جی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کی زد میں 3 گاڑیاں آئی ہیں، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری شہید ہوا ہے، شہریوں میں 4 افراد زخمی ہیں جن کا علاج چل رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں