الیکشن کمیشن کو الیکشن کیلئے تکنیکی گرانٹ کی منظوری

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں الیکشن کمیشن کو تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن نے 47 ارب روپے مانگے تھے جن کی منظوری نہیں ہوئی تاہم جزوی رقم منظور ہوئی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات کی سمری پر میڈیا مہم چلانے کے لیے بجٹ کی منظور دی گئی۔ الیکٹرک کے لیے ٹیرف سے متعلق سمری بھی اجلاس میں زیرِ غور آئی۔ یاد رہے کہ 22 نومبر کو الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس ہوا تھا جس میں عام انتخابات سے متعلق تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں