فرح گوگی نے گھڑی خریدنے کے دعوے داروں کو لیگل نوٹس بھجوا دیا

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کی گھڑی بیچنے کا الزام لگانے پر فرحت شہزادی عرف فرح گوگی نے گھڑی خریدنے کے دعوے دار عمر فاروق اور شاہ زیب خانزادہ کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔ ہتک عزت کا یہ لیگل نوٹس فرحت شہزادی کے وکیل اظہر صدیق کے ذریعے بھجوایا ہے۔لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گھڑی بیچنا تو دور کی بات ہے فرحت شہزادی کی کبھی ان سے ملاقات نہیں ہوئی اور ان کا گھڑی بیچنے یا خریدنے سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ تمام الزامات سوچی سمجھی سازش کے تحت لگائے گئے ہیں۔ ہتک عزت کے نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان الزامات کا مقصد صرف ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور عمران خان کی ذات کو متنازع بنانا ہے۔ جھوٹے الزامات پر فوجداری اور دیوانی دونوں طرح کی کارروائی کی جائے گی۔لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمر فاروق اور شاہ زیب خانزدہ 7 دن کے اندر معافی مانگیں۔ اگر معافی نہ مانگی گئی تو5 ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں