نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے کی منظوری

تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمںٹ کی مد میں دائر درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔ نیپرا حکام نے دوران سماعت بتایا کہ اکتوبرمیں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 30 کروڑ 36 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا صرف ایل این جی کی قلت سے 25 کروڑ 98 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا۔نیپرا حکام نے کہا کہ تین سال میں ایل این جی طلب کے مقابلے میں کم فراہم کی گئی جس سے صارفین پر 40 ارب روپے کا بوجھ پڑا۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ایندھن کی قیمتیں عالمی سطح پر زیادہ ہیں اور خریدنے کی سکت بھی نہیں ہے اس وقت ملک میں ڈالر ہی نہیں۔ اتھارٹی نے سماعت کے بعد بجلی بتیس پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی مںظوری دے دی تاہم لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر اسکا اطلاق نہِیں ہوگا،اس حوالے سے نیپرا اتھارٹی بعد میں تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں