حنا ربانی کھر افغانستان کے دورے پر کابل پہنچ گئیں

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت خارجہ امور حناربانی کھر افغانستان کے دورے پر کابل پہنچیں تو افغان عبوری حکومت کے نائب وزیراقتصادی امورعبدالطیف اور پاکستانی سفارتخانے کے افسران نے خیرمقدم کیا۔ افغانستان کی عبوری حکومت کے نائب وزیراعظم مولوی عبدالسلام حنفی اور وزیرخارجہ امیرخان متقی سے حنا ربانی کھر نے ملاقاتیں کیں۔ وزیرمملکت حناربانی کھر کی افغان وزیرخارجہ سے وفد کی سطح پر ملاقات ہوئی، جس میں پاکستانی سفارتکار محمود صادق بھی موجود تھے۔ افغان میڈیا کے مطابق قیدیوں کی رہائی، مسافروں کیلئےسفرمیں آسانی، تاپی، ٹی اےپی تجارت، ٹرانزٹ اور ریلوےلائن کے منصوبوں، سیاسی تعلقات، سیکیورٹی اور اقتصادی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں