پی ٹی آئی قیادت نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اجلاس میں پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کی گئی ہے اور سندھ اور بلوچستان سے ہمارے ممبران اپنے استعفے جمع کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے کہا جائے گا کہ استعفے منظور کریں جس کے بعد ملک بھر میں 567 نشستیں خالی ہوجائیں گی۔ سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب اور کے پی میں آئین کے مطابق 90 روز میں الیکشن کرانے ہوں گے، اپوزیشن کو بھی دعوت دی جائے گی کہ وہ نگراں حکومت کے لیے اپنے نام لے کر آئے۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کچھ ماہ بعد بھی ہو ہماری جماعت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے اس لیے ہم فوری الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں