ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

کولمبو میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستانی ایتھلیٹ نے مختلف کیٹیگری میں 3 گولڈ، اور قومی ویمن ایتھلیٹ آرزو نےجونیئر کیٹیگری میں ایک سلور میڈل جیت لیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں میں سیف اللہ اور ارشادعلی نے گولڈ میڈل حاصل  کیے، قومی ٹیم نے کاتا کی کیٹیگری میں بھارت کوشکست دیکر تیسرا گولڈ میڈل حاصل کیا، قومی ایتھلیٹس نے سری لنکا اور بھارت کو شکست دی۔ واضح رہے کہ ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان، نیپال،سری لنکا، مالدیپ اور بھارت کی ٹیموں نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں