ملک بھر میں سال کی آخری انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

 

وزارت قومی صحت کے ذرائع کے مطابق28 نومبر تا 2 دسمبر قومی ذیلی انسداد پولیو مہم جاری رہے گی، پولیو مہم تین روزہ، دو کیچ اپ ڈیز ہونگے،کیچ اپ ڈے میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی۔ ذیلی انسداد پولیو مہم چاروں صوبوں کے 37 اضلاع کی 1920 یونین کونسلوں میں منعقد ہو رہی ہے۔ جبکہ ڈی آئی خان ڈویژن میں مہم کیلئے شیڈول صوبائی انسداد پولیو پروگرام تیار کرے گا۔ انسداد پولیو مہم میں 1 کروڑ 35 لاکھ 57701 بچوں کی ویکسینیشن ہو گی۔ اسلام آباد کی 80 یونین کونسلز کے 413936 بچوں کی پولیو ویکسینیشن جبکہ بلوچستان کے 6 اضلاع کی 199 یو سیز میں پولیو مہم چلے گی اور نو لاکھ 41527 بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی۔ سندھ کے آٹھ اضلاع کی 255 یونین کونسلز میں ستائیس لاکھ 70275 بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی۔ خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کی 535 یونین کونسلوں میں تیس لاکھ ترانوے ہزار باون بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ حکومت پولیوکےخاتمےکیلئے پرعزم ہے، پاکستان نے پولیو کے خلاف جنگ میں بڑی پیشرفت کی ہے، وائرس کا پھیلاؤ ملک کے صرف ایک چھوٹے حصے میں رہ گیا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں