پاکستانی وفد سستے تیل کے معاہدے پر مذاکرات کے لیے روس روانہ

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی قیادت میں ایک وفد پیر کو روس روانہ ہو گیا ہے جہاں وہ سستے داموں تیل کی درآمد کے معاہدے پر بات چیت کرے گا۔

سستی قیمت پر تیل کی درآمد کے معاہدے سے پاکستان کو ڈالر بچانے اور ایندھن کی آسمان چھوتی قیمتوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

مصدق ملک کی قیادت میں  یہ وفد، جس میں سیکریٹری پیٹرولیم محمد محمود اور دیگر شامل ہیں، اسلام آباد اور ماسکو کے درمیان پیٹرولیم کے شعبے میں تعاون پر بات کرے گا۔

مزید برآں پاک سٹریم گیس لائن پر تعمیراتی کام بھی زیر بحث آئے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں