عمران خان نے تمام اسمبلیوں‌ سے استعفے دینے کا فیصلہ کرلیا

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے راولپنڈی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تمام صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان پارلیمنٹری پارٹی سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے قتل کرنے کی سازش کی گئی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ تین مجرم بڑے عہدوں پر فائز ہیں۔ مجھے کہا گیا کہ وہ دوبارہ سازش کریں گے لیکن میں نے واضح کہا ہے زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اگر اللہ نے موت لکھ دی ہے تو کوئی کہیں بھی چلا جائے موت سے نہیں بچ سکتا۔ عمران خان نے کہا کہ اللہ نے مجھے زندگی دی کنٹینر پر 12 لوگوں کو گولیاں لگی تھیں، ایک گارڈ کو چھ گولیاں لگیں وہ بھی بچ گیا کیونکہ اللہ نے موت نہیں لکھی تھی،صحیح معنوں میں زندگی گزارنی ہے تو موت کے خوف سے خود کو آزاد کریں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں