پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات 10 فیصد سے بھی کم ہیں

ٹوئٹر پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بلوم برگ نے پاکستان کو دیوالیہ ہونےکی شرح کو 10 فیصد سےکم کر دیا ہے بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے دیوالیہ ہونےکے 93 فیصد خدشات غلط ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ لیڈرز نے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے بارے میں غلط بیانات دیئے انشا اللہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا۔ اس سے پہلے بھی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بات پھیلائی جا رہی ہے کہ 2 ہفتے کے بعد پاکستان ادائیگی نہیں کر پائے گا، پاکستان نے کبھی عالمی ادائیگیوں میں تاخیر نہیں کی اور آئندہ بھی نہیں کرے گا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں