پی آئی اے کو طیاروں میں موبائل چارجنگ پوائنٹس فراہم کرنے کی ہدایت

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت وزارت ایوی ایشن میں اجلاس ہوا جس میں اے ایف ایس،سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی آئی اے کی مختلف ایئرلائنز سے اصفہانی ہینگر کراچی کی اپ گریڈیشن سے متعلق فیصلے کیے گئے۔ پی آئی اے کی برانڈنگ اور دوران سفر سہولیات مہیا کرنےکیلئے تیزی سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی۔خواجہ سعد رفیق نے طیاروں میں موبائل چارجنگ پوائنٹس کی سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ پی آئی اے کے لاہور،کراچی،پشاور پلانیٹیریمز کو جدیدبنانےکا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اے ایس ایف کیلئے 5 سالہ ترقیاتی منصوبہ تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی جب کہ ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے جدید سہولیات اور سکیورٹی امور زیرِغور آئے۔ وفاقی وزیر نے پائلٹس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں