اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے، شرح سود 14 فیصد سے بڑھ کر 16 فیصد کی گئی ہے۔ بینکوں کے لیے پالیسی ریٹ کو 16 فیصد کردیا ہے، 100 بیسز پوائنٹس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ مہنگائی کا دباؤ مسلسل اور توقع سے زیادہ ہے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ درآمدات میں کمی سےستمبر، اکتوبر میں خسارے میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے جبکہ بجلی کی قیمتوں میں گزشتہ مہینے کے مقابلے میں کمی ہوئی لیکن بجلی کی قیمت کم ہوئی تو اکتوبر میں عمومی مہنگائی تیزی سے بڑھ گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کا بتانا ہے کہ فنڈنگ کے باوجود بیرونی کھاتے کی دشواریاں برقرار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں