صدر مملکت نے نئے آرمی چیف کی سمری پر دستخط کردیے

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کی سمری پر دستخط کر دیے۔ صدر عارف علوی نے نامزد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو شام 7 بجے ملاقات کیلئے ایوان صدر بلا لیا۔ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی صدر سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی وزیراعظم سے بھی الگ الگ ملاقات کریں گے۔ جنرل عاصم منیر دوانٹیلی جنس ایجنسیوں آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کی سربراہی کرنے والے پہلے آرمی چیف ہوں گے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں