ایف آئی اے نے تسنیم حیدر کو طلب کرلیا

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے صحافی ارشد شریف کے قتل کے معاملے پر ن لیگ کے رہنما تسنیم حیدر کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔ ایف آئی اے کی دو رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے تسنیم حیدر کو 29 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تسنیم حیدر نے صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق لندن میں پریس کانفرنس کی تھی۔ تسنیم حیدر نے دعویٰ کیا تھا کہ ارشد شریف کے قتل اور عمران خان پر حملہ کی سازش لندن میں ہوئی۔ “مجھے میٹنگ میں بلا کر کہا گیا تھا کہ عمران خان اور ارشد شریف  کو قتل کرنا ہے، حسن نواز کے دفتر میں 3 ملاقاتیں ہوئیں”۔ تسنیم حیدر نے کہا کہ پہلی میٹنگ 8 جولائی،دوسری میٹنگ 20 ستمبر اور تیسری میٹنگ 29 اکتوبر کو ہوئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں