سوئزرلینڈ نے کیمرون کو شکست دے دی

تفصیلات کے مطابق دوحا کے الجنوب اسٹیڈیم میں گروپ جی کے میچ میں سوئزرلینڈ نے کیمرون کو شکست دے دی۔ سوئزرلینڈ نے میچ کے شروع سے ہی کیمرون پر حملے کئے۔ میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میچ کے دوسرے ہاف کے آغاز پر ہی سوئزرلینڈ نے تین منٹ بعد بریل ایمبولو نے گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی۔ کیمرون نے بھی جارحانہ انداز اپنایا لیکن سوئزرلینڈ کے گول کیپر کی عمدہ کارگردگی نے مخالف ٹیم کے ہر حملے کو ناکام بنایا۔ میچ کے آخری 15 منٹ نہایت دلچسپ رہے جہاں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر کئی حملے کئے تاہم کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی اور میچ کے اختتام تک سوئزرلینڈ کی برتری برقرار رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں