پی آئی اے نے طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات پر مبنی اعداد و شمار جاری کر دیے

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات پر مبنی اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں،گزشتہ 11 ماہ میں 57 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات زیادہ لاہور ائیرپورٹ پر رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنوری سے اکتوبر تک 53 اور نومبر میں 4 واقعات رپورٹ ہوئے۔ طیاروں کے لینڈنگ کے وقت 21 اور ٹیک آف کے وقت 8 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ دوران اپروچ 12 واقعات رپورٹ ہوئے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے باعث ائیرلائن کو لاکھوں ڈالر کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑتا ہے اور اس سے پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوتا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں