لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس اور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف بنانے کے فیصلے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں تقرریوں کے لیے ایڈوائس صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آئین اور میرٹ کے مطابق تعیناتی کی جا رہی ہے اور وزیراعظم کی ایڈوائس قانون وآئین کے مطابق ہے اور اسی کے مطابق قانون آئین کے مطابق سارے معاملات طے پائے ہیں۔

امید ہے صدر مملکت آئینی تعیناتی کو سیاسی نہیں کرینگے اور اس حوالے سے کوئی تنازع نہیں کھڑا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایڈوائس وزیراعظم کی ہے کسی اور کی نہیں۔ صدر سپریم کمانڈر ہیں انہیں اداروں کو متنازع نہیں بنانا چاہیے۔ امید ہے صدر اس کو سیاسی نقطہ نظر سے نہیں دیکھیں گے اور اس مقدس فریضےکو بخوبی نبھائیں گے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں