پولیس اہلکار کے قاتل کے بیرون ملک فرار پر ایف آئی اے کا مؤقف سامنے آگیا

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں شاہین فورس کے پولیس اہلکار عبدالرحمان کے قتل کیس میں ملزم کے بیرون ملک فرار ہونے کے معاملے پر ایف آئی اے حکام کی تحقیقات کے مطابق ایف آئی اے نے  کاروائی بروقت نہیں کی جس کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ملزم کی امیگریشن صبح 4 بجکر 11 پر ہوگئی تھی جبکہ ایف آئی اے کو ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کی درخواست دن 11 بجے موصول ہوئی۔ درخواست میں ملزم کے پاکستانی پاسپورٹ کی تفصیلات درج تھیں لیکن ملزم خرم نثار پاکستانی پاسپورٹ پر سفر ہی نہیں کر رہا تھا ریکارڈ کے مطابق ملزم نےسفر کیلئے سویڈش پاسپورٹ استعمال کیا جس کی تفصیلات ایف آئی اےامیگریشن نے کراچی پولیس سےبعد میں شیئرکیں۔ملزم کا پاکستانی پاسپورٹ 2026 اور سویڈش پاسپورٹ 2027 تک کارآمد ہے۔حال ہی میں ملزم سوئیڈن سے تعلیم مکمل کرکے پاکستان واپس لوٹا تھا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں