اگلا آرمی چیف کون؟ ناموں کی فہرست سامنے آگئی

آئین پاکستان کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری تیار کرلی گئی ہے اور کسی بھی وقت وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوجائے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تیار کی گئی سمری میں 6 سینیئر افسران کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سمری میں پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اور دوسرا نام لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کا شامل کیا گیا ہے۔ سمری میں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق اس وقت لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، نعمان محمود اور اظہر عباس کو آرمی چیف تعینات کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ جنرل عاصم منیران تمام افسران سے سینئیر ہیں۔ جنرل عاصم منیر کا نام سمری میں شامل دیکھ کر پی ٹی آئی قائدین یہ توقع کررہے ہیں کہ اگلا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تعینات کیا جائے گا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل عاصم منیر کو اپنے قریبی ساتھیوں اور خاندان کے افراد کی بدعنوانی میں ملوث ہونے کے بعد ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا،اس لیے مسلم لیگ (ن) کے حامی چاہتے ہیں کہ جنرل عاصم منیر اگلے آرمی چیف تعینات ہوں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں