پی ایس ایل 8 کی پلیئر ڈرافٹ 15 دسمبر کو کراچی میں ہوگی

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8 کی پلیئر ڈرافٹ 15 دسمبر کو کراچی میں ہوگی۔ پلیئر ڈرافٹ کی تاریخ اور مقام کا فیصلہ فرنیچائزرز کی رضامندی سےکیا گیا تاہم ڈرافٹ کے مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پی ایس ایل کے ڈائریکٹر کے مطابق بہترین کھلاڑیوں کی دستیابی کے بعد پی ایس ایل 8 کے اچھے ایونٹ کی توقع ہے۔ پی ایس ایل اگلے سال 9 فروری کو منعقد ہوگا اور اختتام 19 مارچ کو ہوگا جو کہ ملک کے مختلف شہروں لاہور، ملتان،کراچی اور راولپنڈی میں ہوگا، جہاں دفاعی چیمپئن لاہور قلندر ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں