کراچی کے تاجر کو ایران ترکی بارڈر پر اغوا کرلیا گیا

ذرائع کے مطابق کراچی کے تاجر کو ایران ترکی بارڈر پر اغواء کرلیا گیا۔ اغوا کار کی جانب سے رہائی کیلئے تین ہزار ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مغوی تاجر کے بیٹے عدیل کا کہنا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور نے میرے والد کو اغوا کیا ہے، اغوا کاروں کی جانب سے تشدد بھی کیا جارہا ہے اور تین ہزار ڈالر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عدیل نے مزید بتایا کہ ان کے والد پرانے کیمروں کا کاروبار کرتے ہیں اس لیے ان کا ایران اور ترکی آنا جانا لگا رہتا ہے۔ مغوی تاجر کے اہلخانہ نے فارن منسٹری سے باضابطہ طورپررابطہ کرلیا، خط میں کہا ہے کہ پینسٹھ سالہ محمد خلیل کی بازیابی کےلیے حکومت پاکستان کوشش کرے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں