پارلیمانی پارٹی کے سربراہوں کا اجلاس طلب

تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی کے سربراہوں کا اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس شام 6:30 ہوگا جس میں اہم فیصلوں سے متعلق پارلیمانی رہنماؤں کو اعتماد میں لایا جائے گا۔ وزیراعظم ہاؤس میں حکومتی اتحادی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر وزرا کو اعتماد میں لینے کے لیے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعرات کو طلب کر رکھا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا ہوگا اور یہ جمعرات کی صبح 9 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں