ٹوئٹر نے 8 ڈالر میں بلیو ٹکس دینے کی اسکیم مؤخر کردی

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے ٹویٹ کے مطابق جب تک وہ ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹس کے مسئلے کا حل تلاش نہیں کر لیتے، بلیوٹک کے لیے  پیڈسکیم دوبارہ شروع نہیں کی جائے گی۔ٹوئٹر نے فی الحال 8 ڈالر میں بلیو ٹکس دینے کی اسکیم پر پابندی لگا دی ہے۔ واضح رہے کہ ٹوئٹر نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بحال کردیا تھا جس پر تنقید کی جارہی تھی۔ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کرنے سے قبل ایک سروے کیا گیا تھا جس میں 51.8 فیصد لوگوں نے ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو بحال کرنے کی حمایت کی تھی اور 48.2 فیصد لوگوں نے اکاؤنٹ دوبارہ شروع نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ اکثریت کی رائے کو سامنے رکھتے ہوئے ٹرمپ کا اکاؤنٹ دوبارہ بحال کردیا گیا تھا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں