انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے کیس کی سماعت

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیسز کی سماعت میں پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان اور اسد عمر سمیت دیگر چھے ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ کیس پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جسٹس جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔فیصل جاوید،عامر کیانی اور خرم نواز کی ضمانتوں کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔عدالت میں اسدعمر،علی نواز اعوان کے وکیل بابر اعوان  پیش ہوئے۔ عدالت نے کہا کہ فیصل جاوید کی 161 کی سٹیٹمنٹ جمع نہیں کروائی گئی۔عدالت نے فیصل جاوید کے وکیل کو 161 کی سٹیٹمنٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں