نواز شریف اور مریم نواز یورپ روانہ

ذرائع کے مطابق سفارتی پاسپورٹ ملنے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز لندن سے آج صبح یورپ روانہ ہوگئے ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز مختلف ممالک جائیں گے اور یورپ میں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔ یاد رہے کہ نواز شریف تین سال پہلے پاکستان سے لندن علاج کی غرض سے گئے تھے۔ عدالتوں سے مفروری پر پی ٹی آئی حکومت نے ان کا پاسپورٹ منسوخ کردیا تھا۔ موجودہ حکومت نے چند روز قبل ہی نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کیا تھا جس کی مدت دس سال تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں